سماجی تنظیم کے نمائندگان کا مساجد ، گرجا گھروں کا دورہ

 سماجی تنظیم کے نمائندگان کا  مساجد ، گرجا گھروں کا دورہ

وہاڑی (نمائندہ دنیا ) سماجی تنظیم کے مختلف اضلاع کے نمائندگان نے مساجد اور درباروں اور گرجا گھروں کا دورہ کیاموقع پر سماجی تنظیم کی رہنما خدیجہ شاہین، پادری سلیمان فادر بنیامین اعظم مسیح۔۔

سابق صدر پریس کلب شیخ خالد مسعود ، حافظ عبدالمالک ، شفقت ٹپی ، حافظ صالح محمد ، ہاشم سلطان ایشلے ٹپی سمیت شہریوں نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ وہاڑی شہر پنجاب بھر میں مذہبی ہم آہنگی کے سلسلہ میں مثالی شہر ہے مسیحیت سمیت تمام مذاہب میں انسانیت کی خدمت کا درس دیا گیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں