سلاٹر ہائوس میں سہولیات کا فقدان ، قصاب سراپا احتجاج

سلاٹر ہائوس میں سہولیات کا فقدان ، قصاب سراپا احتجاج

وہاڑی (نمائندہ دنیا ) ضلع وہاڑی کا واحد سلاٹر ہاوس انتظامیہ کی نااہلی سے بھوت بنگلہ بن گیا سہولتوں کا فقدان ہے قصاب سراپا احتجاج بن گئے ،گندے اور بدبودار ماحول میں جانور ذبیح ہونے لگے ۔۔

انتظامیہ نے ہاتھ اٹھا لیے اپنی مدد آپ کے تحت جانور حلال کرنے اور الائشوں کو ٹھکانے لگانے کا کام سر انجام دینے لگے صدر قصاب ایسوسی ایشن حاجی اللہ دتہ جنرل سیکرٹری ملک ندیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہاڑی کا یہ واحد سلاٹر ہاوس ہے جسے کو بنے تقریبا 50 سال سے زائد ہوگئے ہیں لیکن اس میں سہولیات جب یہ بنا اس وقت فراہم کی گئی تھیں وہی چلی آرہی ہیں ہم نے متعدد بار درخواستیں ضلعی انتظامیہ ، بلدیہ کو د ی ہیں واٹر ٹینگ زنگ آلودہ ہے اور واٹر پمپ عرصہ دراز سے خراب پڑا ہوا ہے ۔ جنرل سیکرٹری ملک ندیم نے مزید کہا کہ سلاٹر ہاوس کی حالت زار کے باوجود ہم یہاں سے ہم پورے شہر کو صاف ستھرا گوشت فراہم کرتے ہیں لیکن ہمیں سہولیات نہیں دی جاتی ہماری انتظامیہ سے اپیل ہے کہ وہ سلاٹر ہاوس میں فوری سہولیات فراہم کریں اس کی از سر نو تعمیر کرتے ہوئے جدید سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ہم سہولت سے اپنا کام کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں