کوٹلہ مغلاں ،سود خوروں کا راج، کسان ، شہری لٹنے پر مجبور

کوٹلہ مغلاں ،سود خوروں کا راج، کسان ، شہری لٹنے پر مجبور

کوٹلہ مغلاں(نامہ نگار)کوٹلہ مغلاں و کوٹ بودلہ میں سود خوروں کا راج کسان اور شہری دونوں ہاتھوں سے لٹنے لگے ۔

مقدمات درج ہونے کے باوجود سود خور مافیا آزاد مزید کاروبار میں اضافہ معززین علاقہ کا ڈی پی او راجن پور سے کارروائی کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق کوٹلہ مغلان اور کوٹ بودلہ میں سود خوروں نے ات مچا دی ہے کھاد ،سپرے ،ڈیزل وغیرہ کی مد میں غریبوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ۔سادہ لوح عوام کو 50فیصد پر نقد رقم و دیگر چیزیں دیکر ان سے لاکھوں روپے وصول کرلیتے ہیں ۔اور آئے روز غریب عوام کے ساتھ جھگڑا کومعمول بنایا ہوا ہے ۔جس سے علاقہ کے غریب عوام اپنی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے ان سے نقد رقم اور دیگر سامان لیتے ہیں اور مرتے دم تک ان سے سود وصول کرتے رہتے ہیں ۔سود کے کاروبار کو ختم کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سود خور مافیا پر مقدمات تو درج کئے لیکن بااثر ہونے کے باعث آج تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں ہوئی ہے ۔اور اس ضمن میں محکمانہ کارروائی زیرو ہے اور اس سلسلہ میں عوامی سماجی حلقوں رانا حماد رضاء،عبد المالک،محمد عمران،محمد امین و دیگر نے ڈی پی او راجن پور سے سود خوروں کے خلاف کاروائی کرنے کی دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سود خور مافیا کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہونے کے باعث غریب عوام کو نرغے میں دے رکھا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں