بی این ہائبرڈ قلموں کی فراہمی پروگرام کیلئے تربیتی پروگرام

 بی این ہائبرڈ قلموں کی فراہمی پروگرام کیلئے تربیتی پروگرام

دوکوٹہ (نامہ نگار)ادارہ تحقیقات افزائش حیوانات بہاول نگر ضلع اوکاڑہ کے زیر اہتمام محکمہ لائیو سٹاک دنیا پور میں ایک روزہ تربیتی پروگرام برائے بی این ہائبرڈ قلموں کی فراہمی منعقد ہوا۔

تفصیل کے مطابق ادارہ تحقیقات افزائش حیوانات ضلع بہاول نگر اور ضلع اوکاڑہ کے زیر اہتمام محکمہ لائیو سٹاک دنیا پور میں ایک روزہ تربیتی پروگرام برائے باجرہ نیپیر ہائیبرڈ قلموں کی مفت فراہمی کے لیے منعقد ہوا جس میں اس چارے کی غذائی اہمیت کاشت کا طریقہ کار اور مفت قلموں کی فراہمی بارے ماہرین نے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک دنیا پور ڈاکٹر عبدالمجید فریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے اس اقدام سے ملک میں جانوروں کی غذائی قلت کا مسئلہ حل ہوگا اور دودھ گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہوگا ٹریننگ پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر کرامت علی نے باجرہ نیپیر ہائیبرڈ کے متعلق شرکاء کو تفصیلی لیکچر دیا مویشی پال حضرات نے محکمہ لائیو سٹاک کے اس اقدام کو خوب سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں