کوٹ ادو، عدم ادائیگی پر بلدیہ آفس کی بجلی منقطع

کوٹ ادو، عدم ادائیگی پر بلدیہ آفس کی بجلی منقطع

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )بلدیہ دفتر اندھیرے میں ڈوب گیا عدم ادائیگی پر بجلی منقطع اندراج پیدائش و اموات سمیت دیگر دفتری امور ٹھپ منسلک چرکل والا ڈسپوزل بند محلہ گندے پانی میں ڈوب گیا ۔۔۔

چیف آفیسر غائب اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کوٹ ادو شہریوں کو صفائی جیسی بنیادی سہولت فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہے ۔آفس کے بجلی بل کی مد میں تقریباََدو لاکھ بقایا جات ہیں عدم ادائیگی پر میپکو اہلکاروں نے بجلی منقطع کردی جس سے اندراج پیدائش، اموات و دیگر دفتری امور ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں ۔دور دراز سے آئے سائلین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے دفتر سے ملحقہ چرکل والا ڈسپوزل سٹیشن بھی بند ہوگیا ہے جس سے گنجان آباد علاقہ میں گلیاں جوہڑ کا منظر پیش کررہی ہیں ۔شہریوں کا کہنا تھا لہ دوہرے چارج کے حامل چیف آفیسر کبھی دفتر نہیں آئے اور نہ ہی انہیں شہریوں کے مسائل سے سروکار ہے انہوں نے چیف آفیسر کو تبدیل کرکے مستقل بنیادوں پر چیف آفیسر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں