قوموں کی ترقی وزوال میں اساتذہ کاکردار اہم،عبدالحمید خان

 قوموں کی ترقی وزوال میں اساتذہ کاکردار اہم،عبدالحمید خان

کوٹلہ مغلاں (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ملک عبد الحمید خان نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی وزوال میں اساتذہ کاکردا نمایاں کردار ہوتا ہے ،اساتذہ کرام اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری کرتے نو نہال نسل کی تربیت کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول ترکش کالونی جام پور کے دورہ کے موقع پر بچوں کی تعلیمی حالت کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اساتذہ کو جدیدعلوم سے آگاہی دینے کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے ،پی ایس ٹی اساتذہ کے علاوہ دیگر کیٹگری کے حامل اساتذہ کو ریفریشر کورسز کرائے جا رہے ہیں، سلیبس میں وقت کے ساتھ تبد یلیاں کی جارہی ہیں،بچوں کوامراض سے بچانے اور ماحول سے آگاہی کے لیے نئے تعلیمی سال میں پیریڈ مختص کیے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں