ناقص مصالحو ں کا استعمال، 3ہوٹلوں کیخلاف کارروائی

ناقص مصالحو ں کا استعمال، 3ہوٹلوں کیخلاف کارروائی

ملتان (لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بوسن روڈ اور ایم ڈی اے روڈ ملتان میں 3 ہوٹلوں کو کھانوں کی تیاری میں کھلے مصالحہ جات کا استعمال کرنے ، کچن ایریا میں گندے پانی کی موجودگی، فریزر میں باسی خوراک کی سٹوریج پر 75 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے ۔ اسی طرح سورج میانی روڈ اور ہیڈ محمد والا پر ملک شاپ اور دودھ بردار گاڑی کو دُودھ میں فیٹ کی کمی پائے جانے ، پانی کی ملاوٹ ثابت ہونے پر 35 ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیئے گئے ۔ اس کے علاوہ ملتان روڈ وہاڑی میں کچن ایریا میں مکڑیوں کے جالے پائے جانے ، خوراک کی نامناسب سٹوریج پر شادی ہال کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مزید خانیوال میں 3 کریانہ سٹورز کو ایکسپائری مشروبات، چائنہ نمک فروخت کرنے ، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات ہونے ، ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پر مجموعی طور پر 34ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں