ماہڑہ،سیوریج کے پانی کے سبب شہر جوہڑ میں تبدیل

ماہڑہ،سیوریج کے پانی کے سبب شہر جوہڑ میں تبدیل

ماہڑہ (نامہ نگار)ماہڑہ میں سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے جوہڑ کی شکل اختیار کرنے لگا ہے ڈسپوزل چالونہ ہونے سے ماہڑہ کے بازار کے مشرق کی جانب داخلی راستے پر گندہ پانی جمع ہونے سے مقامی افراد کے ساتھ ساتھ مسافر بھی پریشان ہیں۔

 سڑک پر گندہ پانی کھڑاہے جس سے سڑک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوسکتی ہے ۔ ماہڑہ میں گٹروں کاگندہ پانی گھروں میں داخل ہوناشروع ہوگیاہے جس سے مکانات کے منہدم ہونے کااندیشہ لاحق ہے مقامی سیاستدانوں کی عدم توجہ سے نکاسی آب ماہڑہ کے باسیوں کے لیے بہت بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے نام نہاد سماجی کارکن بھی سیوریج کی بگڑتی صورتحال پر آواز نہیں اٹھارہے اور نہ ہی اس مسئلے کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ کے سامنے مطالبہ پیش کررہے ہیں مقامی افراد نے ضلعی انتظامیہ سے اس مسئلے کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنے کی استدعا کی ہے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہمارے بنیادی مسائل کا خاتمہ نہ ہونے کی بنیادی وجہ نام نہاد مقامی سیاسی و سماجی شخصیات ہیں عام آدمی انہیں نام نہاد سیاسی و سماجی شخصیات کی وجہ سے پسماندگی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے ماہڑہ کے منافع خور دکاندار اپنی طرف سے اس شہر کی بہتری کیلئے اپنی طرف سے ایک دھیلہ بھی خرچ کرنا گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں