مہنگی کھاد نے کسانوں کی کمر توڑ دی، میاں تنویر اظہر

مہنگی کھاد نے کسانوں کی کمر توڑ دی، میاں تنویر اظہر

مونڈکا (نامہ نگار)کھاد کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ سے کسان کی کمر توڑ دی گئی حکمران ہوش کے ناخن لیں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے۔۔۔

 کسان اتحاد مظفر گڑھ کے ایگزیکٹو ممبران میاں تنویر اظہرنوناری اور سید اصغر شاہ کہیری نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھاد کی قیمتوں میں 2500روپے تا 3000روپے فی بیگ اضافہ سے کسان کی کمر ٹوٹ چکی ہے ۔ڈیزل کے بعد کھاد کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ کے بعد گندم کی آبپاشی اور کھاد کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے کیونکہ کسان کی قوت خرید سے دونوں چیزیں باہر ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے گندم کی فصل شدید طور پر متاثر ہو رہی ہے نہ صرف کسان بلکہ مزدور اور غریب طبقہ کو حکومت بھوکوں مارنے پر تلی ہوئی ہے انہوں نے فی الفور حکومت پنجاب سے کھاد کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں