کوٹ ادو،تاجر کے گھر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کا ڈاکا

کوٹ ادو،تاجر کے گھر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کا ڈاکا

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)معروف تاجر کے گھرلاکھوں روپے کی ڈکیتی کی واردات،،تین ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر طلائی زیورات،ریال،کیش اور قیمتی موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

ٹرانسپورٹ کمپنی کا ڈرائیورموبائل فون سے محروم جبکہ فش فارم سے سولر پلیٹ چوری ہوگئی،شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف انجمن تاجران کا شدید احتجاج۔تفصیلات کیمطابق کریانہ کے ہول سیل تاجر و گھی ڈیلر محمد سلمان معمول کے مطابق رات کو وارڈ نمبر 4 میں گھر داخل ہوئے تو 3 ڈاکو بھی گھر داخل ہوگئے اور ان پر پستول تان لیا اور پھران کی اہلیہ ،بچوں اور بچوں کے ٹیوٹرکو یرغمال بنا لیا،تاجر سلمان کے ہاتھوں کو باندھ کر آنکھوں پر پٹی باندھ دی ، 35 منٹ تک لوٹ مار کی اور4تولہ طلائی زیورات،500ریال،ایک لاکھ روپے کیش اور 6 لاکھ مالیت کے قیمتی موبائل فون لوٹ کر لے گئے ۔ ادھرٹرانسپورٹ کمپنی کے ڈرائیورموضع میانوالی کے رہائشی محمد ممتاز سے موبائل فون چھین لیا گیا ۔ایم ایل 150 کے رہائشی فہیم نیاز کے فش فارم سے ایک لاکھ روپے کی سولر پلیٹ چوری ہوگئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں