عون حمید ڈوگر کی نو منتخب وزیر اعلیٰ مریم نواز سے مختصر ملاقات

عون حمید ڈوگر کی نو منتخب وزیر اعلیٰ مریم نواز سے مختصر ملاقات

مونڈکا (نامہ نگار)عون حمید ڈوگر کی نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اسمبلی ہال میں مختصر ملاقات ،مبارکباد دی ،مختصر ملاقات میں مظفر گڑھ کی پسماندگی بارے بتایا پسماندہ علاقوں پر۔۔۔

 فوکس رکھنے کا وعدہ ۔مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حلقہ پی پی 271سردار عون حمید ڈوگر نے نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیٹ پر جاکر انہیں مبارکباد دی اور بتایا کہ کہ میرا ضلع مظفر گڑھ تعلیم،صحت اور پبلک ہیلتھ کے شعبوں میں انتہائی پسماندہ ہے جس پر انہوں نے مظفرگڑھ پر خصوصی دھیان دینے کا وعدہ کیا ۔ سردار عون حمید ڈوگر نے کہا کہ وہ وزارت کے بجائے خدمت پر یقین رکھتے ہیں ،ان کا کام حلقہ کی ترقی ، عوام کی خدمت اور بیروزگاری ختم کرنے کیلئے کوششیں کرنا ہے ،حلقہ کے گلی محلوں کی صفائی ،نکاسی آب کی بہترین سہولتوں کی فراہمی جیسے منصوبوں پرکام شروع کیا جا رہا ہے ، پانچ سال میں شاہجمال کے لئے بہترین سیوریج منصوبہ ،بوائز ڈگری کالج اور بائی پاس جیسے میگا پراجیکٹ دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں