یوسف کسیلیہ حلقہ کے ناقابل شکست عوامی لیڈر،محمد شہزاد

یوسف کسیلیہ حلقہ کے ناقابل  شکست عوامی لیڈر،محمد شہزاد

گگو منڈی(نامہ نگار،نمائندہ دنیا) تحصیل بورے والا کے معروف مسلم لیگی رہنما سابق چیئر مین میاں محمد شہزاد نے کہا ہے کہ چودھری محمد یوسف کسیلیہ نے مسلسل چار مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہو کر ثابت کر دیا ہے کہ ۔۔۔

وہ اس حلقہ کے ناقابل شکست عوامی لیڈر ہیں ،اس حلقہ کے تمام ہیوی ویٹ سیاست دانوں کو بھاری اکثریت سے شکست دی ہے ، پی پی 229کے عوام کا مطالبہ ہے کہ یوسف کسیلیہ کو پنجاب کی کابینہ میں شامل کیا جائے ،ان کی شمولیت سے ضلع وہاڑی میں مسلم لیگ ن مزید مضبوط ہو گی، انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، نواز شریف اور شہباز شریف سے درخواست کی ہے کہ اس مطالبہ پر ہمدردانہ غور کیا جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں