مردہ مرغیوں سے لوڈ گاڑی پکڑی گئی،ملزم گرفتار

 مردہ مرغیوں سے لوڈ گاڑی پکڑی گئی،ملزم گرفتار

خانیوال،چوپڑہٹہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار،نمائندہ دنیا )موٹر وے پولیس اور محکمہ فوڈ اتھارٹی کے ملازمین کی مشترکہ کارروائی،مخبر کی اطلاع پر مردہ مرغیوں سے لوڈ گاڑی پکڑی گئی،مقدمہ درج،ملزم گرفتار،پندرہ من مردہ مرغیاں تلف کر دی گئیں۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ظفر لپرا کے کنٹرول شیڈ سے مردہ مرغیاں ملتان سپلائی کے لیے گاڑی میں جا رہی تھیں کہ مخدوم پور انٹرچینج کے قریب مخبر کی اطلاع پر مقامی پولیس اور محکمہ فوڈ اتھارٹی کے ملازمین نے گاڑی کو روکا جس سے مردہ مرغیوں سے بدبو آ رہی تھی ،گاڑی کو بمعہ ڈرائیور پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا،مردہ مرغیوں کو تلف کرنے کے بعد ڈرائیور کے خلاف تھانہ صدر کبیروالا میں مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں