تعلیمی اداروں میں ٹریفک قوانین پر آگاہی سیشنزکی ہدایت

تعلیمی اداروں میں ٹریفک قوانین پر آگاہی سیشنزکی ہدایت

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی و ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اجلاس ہوا ۔۔۔

جس میں انہیں 2 ماہ کے دوران تحصیل سطح پر حادثات کی وجوہات بارے ریسکیو1122 کی رپورٹ بارے آگاہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حادثات کی روک تھام کے لئے غیر قانونی یوٹرنز کا خاتمہ ،ٹریفک قوانین بارے تعلیمی اداروں میں آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا جائے ،موٹرسائیکل رکشوں پر جعلی رجسٹریشن نمبر والوں کیخلاف آرٹی اے ،محکمہ ایکسائز اور ٹریفک پولیس مشترکہ مہم چلائیں ،ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں ایس او پی کے مطابق سہولیات فراہم نہ کرنے والے نجی اڈا مالکان کو نوٹسز جارے کرنیکا حکم دیتے ہوئے سموگ اور ایکسل لوڈ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروئی کی ہدایت بھی کی۔ سیکرٹری آرٹی اے حنا رحمٰن نے حادثات کی وجوہات اور روک تھام کیلئے اقدامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں زیادہ تر حادثات موٹر سائیکل سواروں کی لاپرواہی کی وجہ سے رپورٹ ہوئے ۔انہوں نے موٹرسائیکل رکشوں کی رجسٹریشن بارے بھی آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں