بی ایچ یواترا سندیلہ مریضوں سے لوٹ مارکا مرکز بن گیا

بی ایچ یواترا سندیلہ مریضوں سے لوٹ مارکا مرکز بن گیا

مونڈکا (نامہ نگار)بنیادی مرکز صحت اترا سندیلہ سادہ لوح ، غریب مریضوں سے لوٹ مار کا مرکز بن گیا، نائٹ ڈیوٹی پر تعینات مڈوائف اور ایل ایچ وی نے سرکاری رہائشی کوارٹرز کو نجی ہسپتال میں تبدیل کردیا۔۔۔

غریب مریضوں سے الٹراساؤنڈ فیس ، ادویات فراہمی کے نام پر بڑی بڑی رقوم ہتھیائی جا رہی ہیں،احتجاج کرنیوالی خواتین سے ناروا سلوک معمول بن گیا، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر طاہر عباس کا جاری بدعنوانیوں کی شکایات پر مؤقف دینے سے انکار،مریضوں کا سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ سے ملوث ایل ایچ وی اور مڈوائف کے خلاف سخت ترین محکمانہ کارروائی کا مطالبہ۔بنیادی مرکز صحت اترا سندیلہ کے مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ بی ایچ یو اترا سندیلہ نائٹ اور ایوننگ شفٹ میں ڈیوٹی کرنے والی مڈوائف اور ایل ایچ وی کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے ، ڈیلوری کیلئے آنیوالی خواتین سے الٹرا ساؤنڈ کے نام پر بھاری فیس وصول کرتی ہیں،ڈیلیوری کاعمل سرکاری رہائشی کوارٹرز میں انجام دے کر زچہ کے رشتہ داروں سے باقاعدہ فیس اور ادویات کیلئے پیسے بھی وصول کئے جاتے ہیں،دونوں نے ہسپتال کے باہر ذاتی گاڑی کھڑی کر رکھی ہے ،مریضوں کو رات گئے گھر چھوڑنے کے عوض کرائے کے نام پر لوٹا جا رہا ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں کی شکایات کے باوجود انچارج میڈیکل آفیسر طاہر عباس نوٹس لینے سے گریزاں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں