انسانی سمگلنگ ، جبری مشقت ، چائلڈ لیبرکاخاتمہ ناگزیر،اسد علی

انسانی سمگلنگ ، جبری مشقت ، چائلڈ لیبرکاخاتمہ ناگزیر،اسد علی

لودھراں (سٹی رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد علی نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ ، جبری مشقت اور چائلڈ لیبرسنگین جرائم ہیں جن کا تدارک ناگزیر ہے ،متعلقہ محکمے اور ادارے تدارک کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔

اے ڈی سی جنرل کا ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محکمہ لیبر چائلڈ لیبر کے مکمل خاتمے کے لیے موثر اقدامات اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے پربھٹہ مالکان کے خلاف فوری کارروائی کرے ، بھٹہ مزدوروں کو32ہزار روپے ماہانہ اجرت کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ،مزدوروں کے سوشل سکیورٹی کارڈز جلد بنوائے جائیں ۔ اجلاس میں انسانی سمگلنگ کے تدارک و مانیٹرنگ، چائلڈ لیبر اور جبری مشقت کے خاتمہ سمیت کم از کم اجرت کے قانون کے نفاذ، سکیورٹی رجسٹریشن کارڈز کے اجراء اور بھٹہ مالکان کی طرف سے کنٹری بیوشن جمع کرانے کے حوالے سے اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر چوہدری محمد امین سمیت محکمہ تعلیم ، سوشل ویلفیئر ، ماحولیات، پولیس اور این جی اوز کے نمائندگان سمیت کمیٹی کے دیگر ممبران شریک تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں