باگڑسرگانہ لکشمن چوترا میٹل روڈ کھنڈر بن گیا،منصوبہ نامکمل

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)باگڑسرگانہ میں زیر تعمیر لکشمن چوترا میٹل روڈ ناموں کی تختیوں کے چکر میں کھنڈرات میں تبدیل ،عوام کے ٹیکسوں کے پیسے کا ضائع،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ۔۔۔
ایسے عوامی منصوبوں کا پایا تکمیل کو نہ پہنچنا جس سے سینکڑوں افراد کو فائدہ ہونا تھا انتہائی افسوس ناک ہے ، نو منتخب ایم این اے سردار رضا حیات ہراج سے اپیل ہے کہ منصوبہ جلد مکمل کرانے کی اپیل۔ تفصیل کے مطابق باگڑ سرگانہ سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والا میٹل روڈ بستی باگڑ سرگانہ تا لکشمن چوترا جس کا 2013 میں سابق وفاقی وزیر سردار محمد رضا حیات ہراج نے افتتاح کیا یہ واحد روڈ تھا جو دیگر درجنوں ملحقہ آبادیوں کی تکلیف کو دیکھتے ہوئے 75 لاکھ روپے سے منظور کرایا مگر جیسے ہی ان کی حکومت تبدیل ہوئی کام ٹھپ اور ٹھیکیدار سکرین سے غائب ہو گیا، آدھے سے زیادہ کام مکمل ہو چکا تھا اور روڑا تک ڈال دیا گیاتھا،پتھر ٹریفک کی روانی سے کھیتوں میں بکھر گئے ،نامکمل رہنے کی صرف ایک ہی وجہ تھی کہ اس پر سابق ایم این اے وفاقی وزیر سردار محمد رضا حیات ہراج کی تختی لگی ہوئی تھی ،عوامی حلقوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی روڈ کو مکمل کرنے کی کئی بار استدعا کی مگر وہ بھی نہ سنی جا سکی ۔