کاغذ کے ریٹ بڑھنے پر کتابیں، کاپیاں مہنگی ہوگئیں

کاغذ کے ریٹ بڑھنے پر کتابیں، کاپیاں مہنگی ہوگئیں

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)کاغذ کے ریٹ میں اضافہ کے باعث، کتابیں، کاپیاں مہنگی ہوگئیں ،کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ،قیمتوں میں مزید اضافہ کا بھی امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق مانگ میں اضافہ کے ساتھ ہی کاغذ کے ریٹ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث نہ صرف نئے تعلیمی سال کی کتابوں اور کاپیوں کے نرخ بھی بڑھادئیے ہیں بلکہ کاغذ کی قیمتوں میں مزید اضافہ کا امکان ظاہر کیاگیا ہے ،اسی طرح دیگر کوالٹی کے کاغذ کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ تشویش کا باعث بنتا جارہا ہے ۔شہریوں فرید، ساجد، غلام محی الدین، محمدامین،سعید ودیگر نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں