بجلی ،گیس قیمتوں میں اضافہ سے معیشت کو مشکلات‘ عارف فصیح

بجلی ،گیس قیمتوں میں اضافہ سے معیشت کو مشکلات‘ عارف فصیح

ملتان ( لیڈی رپورٹر ) آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بجلی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے تاجروں اور عوام کے لیے معاشی مشکلات میں اضافہ کررہی ہے ۔

 عوام کی اب مہنگی بجلی گیس کے بل اد اکرنے کی سکت نہیں اگر اس سلسلہ کو نہ روکا گیا تو بننے والی نئی حکومتیں عوامی غیض و غضب کا شکار ہو ں گی اور ان کے لیے اقتدار کے مزے لوٹنا ایک ناخوشگوار تجربہ ثابت ہو گا ، انہوں نے بجلی ٹیرف میں مزید 7روپے 25پیسے اضافہ کو رد کرتے ہوئے اسے عوام کش قرار دیا اور کہا کہ روز بروز بجلی گیس عوام کی پہنچ سے دور کرکے عوام کو پتھر کے زمانے میں دھکیلا جا رہا ہے اب تو آئی ایم ایف نے بھی کہہ دیا ہے کہ غریب محنت کش عوام پر ٹیکسز،مہنگی بجلی کا بوجھ نہ ڈالا جائے پھر حکومت ایسا کیوں کررہی ہے۔ اگر حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تو شہر شہر احتجاج ہو گا اور عام آدمی بھی تاجر برادری کے ساتھ مل کر سڑکوں پر ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں