پولیو مہم ، 3لاکھ 19ہزار562بچوں کوقطرے پلائے گئے

پولیو مہم ، 3لاکھ 19ہزار562بچوں کوقطرے پلائے گئے

ملتان(لیڈی رپورٹر)ملتان میں انسداد پولیو مہم کا آج تیسرا روز ہو گا جس کے بعد دو روزہ فالو اپ مہم جاری رہے گی۔۔۔

 پہلے روز تین لاکھ انیس ہزار چار سو باسٹھ پانچ سال اور اس سے کم عمر بچوں کو قطرے پلا دئیے گئے تفصیل کے مطابق ملتان میں انسداد پولیو مہم کے پہلے روز سوموار کو ٹارگٹ 3 لاکھ 41 ہزار 31 پانچ سال اور اس سے کم عمر بچوں میں سے 3 لاکھ 19 ہزار 462 بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 93.67 فیصد کوریج حاصل کر لی گئی جبکہ 31 ہزار 204 بچے گھروں پر نہ ہونے کے باعث قطرے پینے سے محروم رہے جنہیں آئندہ دنوں کے دوران کور کیا جائے گا ۔سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی نے بتایا کہ تین روزہ مہم کے دوران 10 لاکھ 23 ہزار 93 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ ہے جبکہ تین روز کے اختتام پر قطرے پینے سے محروم رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلانے تک فالو اپ مہم کو جاری رکھا جائیگا اس دوران دوسرے اضلاع سے بطور مہمان ملتان آئے ہوئے 27 ہزار سے زائد بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلا دئیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں