ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صفائی مہم کا آغاز کردیا

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صفائی مہم کا آغاز کردیا

ملتان(وقائع نگار خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر کی طرح ملتان میں بھی بھرپور صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

اس سلسلے میں عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر بھر میں آپریشن کلین اپ کا آغاز کردیا ہے ۔ گزشتہ روز ماہ مضان المبارک کے سلسلے میں گرینڈ صفائی آپریشن بھی کیا گیا اور قلعہ کہنہ ،عبادت گاہوں اور جامعات کے روٹس پر خصوصی چھڑکاؤ اور ملبہ جات کی صفائی کی گئی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب نے شہر کے مخلتف علاقوں کا دورہ کیا ۔اس موقع پر سی ای او نے عملہ صفائی کی حاضری اور کارکردگی کی انسپکشن بھی کی۔ منیجر آپریشن انوار الحق نے صفائی آپریشن اور کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ سی ای او شاہد یعقوب نے کہا کہ رمضان بازاروں اور عبادت گاہوں کی ڈبل شفٹ میں صفائی کا سسٹم تربیت دے دیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت صفائی کو مثالی بنانا مشن ہے ۔سی ای او کا کہنا تھا کہ آپریشن ونگ کو نئی مشینری اور افرادی قوت کی فراہمی کا آغاز کردیا گیاہے جس سے صفائی نظام میں مزید بہتری ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پورا ماہ بھرپور کومبنگ آپریشن کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں