قتل کیس ، ملوث دوملزموں کو عمر قید

قتل کیس ، ملوث دوملزموں کو عمر قید

گڑھاموڑ(نامہ نگار)تھانہ جہانیاں کا مقدمہ نمبر 152/21 بجرم زیرِ دفعہ 302-34 کے ملزمان اظہر اور شعیب کو ایڈیشنل جج طارق سلیم نے عمر قید کی سزا سنا دی۔

۔یاد رہیے کہ اس کیس کی بابت چشم دید شہادت بابت قتل میسر نہ تھی۔کیس کی پیروی کرنے والے DDPP جہانیاں عزیز احمد ٹیپو کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ سید فرہاد علی شاہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے ویژن کے مطابق نتیجہ خیز پراسیکیوشن یقینی بنانے کے لئے اپنی تمام طر صلاحیت بروئے کار لائیں گے ۔۔میں رانا ثمر عباس ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کا بھی بیحد مشکور ہوں جو کہ مسلسل رہنمائی کرتے رہیے ۔بہترین اور نتیجہ خیز پراسیکیوشن پر سماجی حلقوں نے عزیز احمد ٹیپو کو مبارک باد پیش کی ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں