کتے کے کاٹنے سے خاتون پولیو ورکرشدید زخمی ،نشتر منتقل

کتے کے کاٹنے سے خاتون پولیو ورکرشدید زخمی ،نشتر منتقل

جہانیاں(نمائندہ دنیا)کتے کے کاٹنے سے خاتون پولیو ورکر شدید زخمی ،بنیادی ہیلتھ مرکز میں ویکسین ہونے پر نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیل کے مطابق چک 122 دس ار میں خونخوار کتے کے حملہ سے 58 سالہ پولیو ورکر مسرت بی بی کی ٹانگ زخمی ہوگئی، بی ایچ یو منتقل کیا گیا مگر وہاں ویکسن نہ تھی جس پر اسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیو ورکرز کے مطابق درخواست کے باوجودپولیس نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔قبل ازیں چک 123 دس آر جدید میں محنت کش ملک یونس کے بارہ سالہ بیٹے ، بانچویں کے طالبعلم محمد شہباز کو زمیندار محمد شعیب اور اس کے بھائیوں حسیب، محمد عظیم کے رکھے گئے پالتو خونخوار بوہلی کتے نے چیرپھاڑ دیا تھا جس سے بچے کا بازو ٹوٹنے کے علاوہ ٹانگ اور دیگر حصے بری طرح شدید زخمی ہوئے ۔روزنامہ دنیا میں خبر شائع ہونے پر ڈی پی او ،ڈپٹی کمشنر خانیوال نے نوٹس لے لیا،والد کی درخواست پر زمیندار کے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا لیکن تاحال ملزم گرفتار نہ ہوسکے ،ڈی پی او نے ورثا کو انصاف کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں نے ورثاء سے رابطہ کرکے بچے کی خیریت دریافت کی ۔

پولیو ورکر

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں