رشتہ داروں کا نوجوان،بیٹے کا بوڑھے باپ،بھائیوں پر تشدد

رشتہ داروں کا نوجوان،بیٹے کا بوڑھے باپ،بھائیوں پر تشدد

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)گھر آنے سے منع کرنے پر رشتہ داروں کا نوجوان پر ڈنڈوں سے تشد د،جیب سے پچاس ہزار نقدی نکال لی۔۔

،ناخلف بیٹے کا بوڑھے والد ،بھائی اور اس کے بچوں پروحشیانہ تشدد،لینڈ مافیا کی وکیل کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش ،مزاحمت پر وکیل پر پستول تان لیا،15پر کال چلانے پرملزم فرار ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ وارڈ 10 کی رہائشی رانا شفیق الرحمن ایڈوکیٹ کے نورشاہ طلائی روڈ پر واقع پلاٹ پر احمد متڑا،اویس متڑا،شاہنواز متڑا اورسلیم مصطفی متڑا نے 10 نامعلوم کے ہمراہ دھاوا بول دیا ،قبضہ کی کوشش کی،مزاحمت پر وکیل پر پستول تان لیا ،پندرہ پر کال کرنے پر فرار ہوگئے ۔موضع کہیری سنانواں کے عبدالستار تھہیم نے غلط چال چلن کی وجہ سے بھائیوں کو گھر آنے سے منع کیا تو اسحاق تھہیم نے دیگر ساتھیوں نیاز تھہیم اور4 نامعلوم کے ہمراہ اسے پکڑ لیا اور ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کر کے لہو لہان کردا اور جیب سے پچاس ہزار نقدی بھی نکال کرفرار ہوگئے ۔ وارڈ 14بی بلال ٹاؤن کے رہائشی طارق منجھوٹہ کو بوجہ گستاخی ونافرمانی اس کے سترسالہ والد محمد نواز نے جائیداد سے عاق کہا ہوا تھا جس کی رنجش پر اس نے بوڑھے باپ ، بھائی اور اس کے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔

۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات در ج کر کے کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں