ون ونڈو کے تحت شہری مسائل حل کررہے ، زاہد اکرام

ون ونڈو کے تحت شہری مسائل حل کررہے ، زاہد اکرام

ملتان ( لیڈی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کا ایوان تجارت و صنعت ملتان کا دورہ ممبران کے مسائل سنے اور۔

 قوانین کی روشنی میں انکا حل اور سوالات کے جوابات دئیے ۔اس سلسلہ میں ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے محمد زاہد اکرام نے ایڈیشنل ڈائریکٹر مس قرۃ العین ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ علی رضا کے ہمراہ ایوان تجارت و صنعت ملتا ن کا دورہ کیا ۔ ڈی جی ایم ڈی اے محمد زاہد اکرام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹیک ہولڈرز کے مسائل سن کر انہیں حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ایم ڈی اے آفس میں ون ونڈو سسٹم کے تحت سائلیں کے مسائل حل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب گھر بیٹھے آن لائن پورٹل پر بھی 16سروسز پر اپلائی کیا جا سکتا ہے اور جلد ہی آن لائن پیمنٹ بھی وصول کی جا سکے گی جس کے لیے بینکوں سے بات چیت جاری ہے جلد ہی شہریوں کوایم ڈی اے سے وابستہ دستاویزات گھر کی دہلیز پر مہیا ہوں گی ۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ایم ڈی اے کے حدود میں 90فیصد کمرشلائزیش غیر قانونی ہیں اگر انہیں قانون کے دائرہ میں لایا جائے تو ایم ڈی اے کو 16بلین کی آمدنی ہو سکتی ہے اور کمرشلائزیشن کے لیے اگر وہ اپلائی کریں تو 5فیصد سبسڈی ملے گی انہوں نے کہا کہ سٹیٹ ڈویلپرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ کالونی کی تعمیرات مکمل ہونے پر اسکی تزئن و آرائش بھی جاری رکھیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں