3لاکھ 37ہزار افراد کو رمضان پیکیج دیا جائیگا، رضوان قدیر

3لاکھ 37ہزار افراد کو رمضان پیکیج دیا جائیگا، رضوان قدیر

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ’’ نگہبان رمضان پیکیج‘‘ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

عوام کو ماہ رمضان المبارک میں ریلیف دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے یکم رمضان المبارک سے نادار طبقہ کیلئے راشن بیگز کی تقسیم کی حکمت عملی تیار کرلی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز رمضان پیکیج کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ 3 لاکھ 37 ہزار سے زائد نادار افراد کو18 کلو کا راشن بیگ دیا جائے گا جبکہ راشن بیگ میں 10 کلو آٹا،2 کلو چینی، 2 کلو بیسن، 2 کلو گھی اور 2 کلو چاول۔شامل ہونگے ۔رضوان قدیر کا کہنا تھا کہ نادار افراد کی گھر گھر جاکر اور بذریعہ ٹیلیفون تصدیق بھی کی جارہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، نادرا ڈیٹا کے تحت نادار افراد منتخب کئے گئے ہیں جبکہ عوام کیلئے شمس آباد میں سستا رمضان بازار لگایا جائے گا۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس کے ترقی پانے والے درجہ چہارم ملازمین میں تقرر نامے تقسیم کئے۔ اس موقع پر 84 سے زائد ٹائم سکیل پروموشن حاصل کرنے والے ملازمین کو آرڈرز فراہم کئے گئے ۔اس موقع پر پی ایس ٹو ڈپٹی کمشنر و صدر ایپکا یونین قیصر خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کسی بھی سکیل کے ملازمین کیلئے اعزاز اور اسکی محنت کا معاوضہ ہے ڈپٹی کمشنر آفس میں طویل عرصے سے زیرالتوا ترقی کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں