ذہنی وجسمانی نشونما، غیر نصابی سرگرمیاں ضروری،کامران ملک

ذہنی وجسمانی نشونما، غیر نصابی سرگرمیاں ضروری،کامران ملک

خانیوال،چوپڑ ہٹہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار،نمائندہ دنیا)ڈائر یکٹر پنجاب گروپ آف کالجز محمد کامران ملک نے کہا ہے کہ نصابی سرگرمیوں کے ۔۔

ساتھ ساتھ ذہنی وجسمانی نشونما کیلئے غیر نصابی سرگرمیاں ضروری ہیں،یہ طلباو طالبات کے معیار کو نکھارنے میں اہم کردار اداکرتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کالج کبیروالا کی طرف سے طالبات کے اعزاز میں سالانہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔طالبات نے خوبصورت انداز میں ملی نغمے ،ٹیبلو، ڈرامے اور شاعری پرفارمنس کرکے تقریب کو چار چاند لگا دئیے ۔مہمان خصوصی محمد کامران ملک کا کہنا تھا کہ ذہنی اور جسمانی نشوو نما کے لیے غیر نصابی سرگرمیاں ضروری ہوتی ہیں،طلباوطالبات کو ایسے شاندار مواقع فراہم کرنا پنجاب گروپ آف کالجز کا یہ طرہ امتیاز رہا ہے ۔ پنجاب کالج کبیروالا میں بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرتے ہوئے شہر کی تعلیمی تشنگی کو دورکرنے کی کوشش کریں گے تاکہ طلبا اور طالبات کو شہر سے باہر جانے کی ضرورت نہ پڑے ۔تقریب سے پرنسپل خالد حسین نے بھی خطاب کیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں