مظفرگڑھ شہر میں صاف ستھرا پنجاب مہم کا افتتاح کر دیا گیا

مظفرگڑھ شہر میں صاف ستھرا پنجاب مہم کا افتتاح کر دیا گیا

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی نے مظفرگڑھ شہر میں صاف ستھرا پنجاب مہم کا افتتاح کر دیا گیاہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ناصر شہزاد ڈوگر کے ہمراہ سی ای او یونٹ کا دورہ کیا اور باقاعدہ صفائی مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کارپوریشن کے افسروں کو ہدایت کی کہ شہر اور گردونواح میں صفائی کے مثالی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرناہماری پہلی ترجیح ہے ،شہر میں صفائی کی صورت حال کو بہتر بنانے کیلئے میونسپل کارپوریشن کی تمام تر مشینری کو استعمال میں لایا جائے ، کھلے گٹروں کے ڈھکن لگائے جائیں سیوریج کے نظام کو فعال کیا جائے کہیں پانی نہ کھڑا رہنے دیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صاف ستھرا ماحول ہر شہری کا بنیادی حق ہے جس کے لئے بلدیاتی ادارے اپنے فرائض دیانتداری سے سرانجام دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ وال چاکنگ اور تجاوزات کوکسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا، میونسپل کمیٹی اور دیگر بلدیاتی اداروں میں شکایت سیل کو فعال کریں اور صفائی ستھرائی سے متعلقہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ، شہری نشاندہی کریں انتظامیہ عملدرآمد کرے گی،صفائی ستھرائی کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ لی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر کیساتھ ساتھ تحصیل سطح پر بھی یہ مہم شروع کردی گئی ہے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور بلدیاتی افسر اس مہم کی نگرانی کریں گے اور روزانہ کی رپورٹ فراہم کریں گے ، کسی قسم کی سستی یا کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں