نمونیا کے وار ،مزید 10بچے بیمار، چلڈرن کمپلیکس منتقل

نمونیا کے وار ،مزید 10بچے بیمار، چلڈرن کمپلیکس منتقل

ملتان(لیڈی رپورٹر) چلڈرن کمپلیکس ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نمونیا میں مبتلا 10مزید بچے رپورٹ ، رواں سال چلڈرن کمپلیکس میں نمونیا میں مبتلا 55بچے دم توڑ چکے ہیں ۔۔۔

 تفصیل کے مطابق ترجمان چلڈرن کمپلیکس ملتان ڈاکٹر معاذ کے مطابق یکم جنوری سے دو مارچ 2024 کے درمیان نمونیا چیسٹ انفیکشن کے شکار 1ہزار 603 بچے چلڈرن کمپلیکس رپورٹ ہوئے رپورٹ ہونے والے نمونیا میں مبتلا بچوں میں سے 55 بچوں نے چلڈرن کمپلیکس میں دم توڑا جبکہ 1 ہزار 481 بچے صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس چلے گئے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران چلڈرن کمپلیکس میں 10 مزید بچے رپورٹ ہوئے یوں اس وقت نمونیا چیسٹ انفیکشن کا شکار 67 بچے چلڈرن کمپلیکس میں زیر علاج ہیں جبکہ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب رانا افضل ناصر خاں کاغذی کارروائیاں دکھانے میں مصروف ہیں جنہوں نے صرف دو تین دن نمونیا کے حوالے سے ڈیٹا شیئر کیا جس کے بعد سے نمونیا سے متعلق کوئی اپ ڈیٹ فراہم نہیں کی گئی جبکہ نشتر ہسپتال انتظامیہ کی بھی اس حوالے سے غیر سنجیدگی عروج پر ہے جہاں پیڈز میڈیسن کے دو وارڈز میں روزانہ نمونیا چیسٹ انفیکشن کا شکار بچے رپورٹ ہو رہے ہیں جنہیں بروقت انکیوبیٹر آکسیجن نہ ملنے کی شکایات سامنے آئی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں