باغبان کنو کی پیوندکار کا عمل شروع کریں،محکمہ زراعت

باغبان کنو کی پیوندکار کا عمل شروع کریں،محکمہ زراعت

ملتان (وقائع نگار خصوصی) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ باغبان کنو، مالٹا وغیرہ کی برداشت جاری رکھیں۔

پنیری کی منتقلی کریں اور پیوند کاری کا عمل شروع کریں پھل کی برداشت کے بعدناغے پر کریں اور گِرے ہوئے بیمار پھل اکٹھے کر کے زمین میں دبا دیں۔ دسمبر جنوری میں فاسفورس اورپوٹاش کی کھادیں نہ ڈالنے کی صورت میں نائٹروجنی کھاد کی پہلی قسط کے ساتھ یہ بھی ڈال دیں۔کھاد ڈالنے کے بعد گوڈی کر کے آبپاشی کریں۔بیماریوں اورکیڑوں کے خلاف پھپھوندی کش اور کیڑے مار زہروں کا سپرے کریں۔رواں سال فصل بہت بھرپور تھی پودوں میں کمزوری عیاں ہے ۔ اس مرتبہ سفارش کردہ کھادوں کا 20 % زیادہ استعمال کریں۔پھل توڑنے کے فوراً بعد کاپر والی یا کوئی اور مناسب پھپھوندی کش زہراور کیڑے مار زہرکا سپرے کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں