چائلڈ پروٹیکشن، ایک ماہ میں 46بچے حفاظتی تحویل میں لئے

چائلڈ پروٹیکشن، ایک ماہ میں 46بچے حفاظتی تحویل میں لئے

ملتان(خبرنگارخصوصی)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ فروری میں 46 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا جبکہ 51 بچوں کو لواحقین کی تلاش کے بعد ان کے حوالے کیا گیا۔ حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں بھکاری، گھر سے بھاگے ،گمشدہ، لاوارث، بے آسرا اور دیگر بچے شامل تھے ۔ بیورو ترجمان کے مطابق بچوں کو دوران ریسکیو آپریشن شہر کے مختلف مقامات اور بذریعہ چائلڈ ہیلپ لائن کال 1121 دوسرے اضلاع سے بھی حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق شعبہ عوامی آگاہی و میڈیا سیل چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے انسدادِ گداگری مہم بچوں کے تحفظ اور چائلڈ ٹریفکنگ کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں