فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام ایٹ سیف کڈز سیمینار

فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام ایٹ سیف کڈز سیمینار

ملتان (لیڈی رپورٹر)بچوں کی اچھی صحت، بہتر نشوونما کے فروغ کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایٹ سیف کڈز پروگرام کا آغاز۔۔۔

 گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول وہاڑی میں ایٹ سیف کڈز کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شازیہ انور، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ماہا سعید اور پرنسپل سکول نے سیمینار میں شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام وہاڑی میں ایٹ سیف کڈز سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ماسٹر ٹرینی آفیسر فریحہ سعید اور فوڈ سیفٹی آفیسر احمد رضا نے شرکاء کو بریفنگ دی۔ پروگرام کا مقصد والدین اور اساتذہ کو بچوں کیلیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے چناؤ کی تربیت دی گئی۔ والدین کو بچوں کیلئے وٹامن سے بھرپور صحت بخش لنچ باکس کی تیاری بارے بھی آگاہ کیا گیا۔ بچوں کو صحت مند طرز زندگی اپنانے ، غیر معیاری خوراک کے استعمال سے گریز، پھلوں اور سبزیوں کے استعمال کی تراغیب بھی بتائی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں