ڈسٹرکٹ کورٹس ملتان میں پولیس کی موک ایکسر سائز

ڈسٹرکٹ کورٹس ملتان میں پولیس کی موک ایکسر سائز

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی کی ہدایت پر ملتان پولیس کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈسٹرکٹ کورٹس ملتان کی حدود میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا ۔

اے ایس پی کینٹ طیب وزیر کی سربراہی میں انسپکٹر عبد الخالق، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور محافظ اسکواڈ کی ٹیموں سمیت ملتان پولیس کی بھاری نفری نے موک ایکسرسائز میں حصہ لیا .سول ڈیفنس، PFSA ، بمب ڈسپوزل، ریسکیو 1122 اور دیگر حساس اداروں نے بھی فرضی مشقوں میں حصہ لیا۔موک ایکسائز کے دوران ضلع کچہری میں دہشت گردوں کے حملے کی اطلاع ملتے ہی ملتان پولیس چند منٹوں میں موقع پر پہنچ گئی اور ایریا کو دہشت گردوں سے کلیئر کرنے کی خصوصی مشقیں کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں