قانون شکنی پر556موٹرسائیکل تھانوں میں بند،68مقدمات

قانون شکنی پر556موٹرسائیکل تھانوں میں بند،68مقدمات

مظفرگڑھ (سئی رپورٹر )فروری 2024 میں پنجاب ہائی وے پٹرول مظفر گڑھ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ۔پٹرولنگ پولیس مظفر گڑھ نے فروری میں قانون شکن افراد کے خلاف 68 مقدمات درج کرائے ۔

 بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والے اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں جبکہ 556 موٹر سائیکل بند تھانہ بھی کیے گئے ۔ غیرقانونی سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 06 مقدمات درج کرائے گئے ۔اوور سپیڈ اور اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف 6474 چالان کر تے ہوئے 2919400/- روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ جدید ٹیکنالوجی ای پولیس کا استعمال کرتے ہوئے 09خطرناک مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے اور 02چوری شدہ گاڑیاں برآمد کی گئیں۔ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت 310 پودا جات لگائے گئے ۔ گمشدہ بچوں کو ان کے اصل وارثان کے سپرد کیا گیا اور متعدد تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔ ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس مظفر گڑھ محمد زبیر خان بنگش نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ فروری 2024 میں پنجاب ہائی وے پٹرول مظفر گڑھ کی کارکردگی تمام اضلاع سے نمایاں رہی ۔ڈی ایس پی پٹرولنگ کا مزیدکہنا تھا کہ پٹرولنگ پولیس شاہراؤں کو محفوظ بنانے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں