وارداتیں، شہری لاکھوں کے سامان،موٹرسائیکلوں سے محروم

وارداتیں، شہری لاکھوں کے سامان،موٹرسائیکلوں سے محروم

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار) وارداتیں، شہری لاکھوں کے سامان،موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے ۔

تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ سناواں کے علاقہ میں محمد رمضان اعوان گزشتہ روز جامعہ مسجدریاض المدینہ کڑیا واہ بستی کھوسہ میں نماز کی ادائیگی کیلئے گیا اور اپنی موٹرسائیکل مسجد کے باہر کھڑی کر دی جسے نامعلوم اٹھا کر لے گئے جبکہ دوسرے واقعات تھانہ سنانواں کے موضع بیٹ مہیسر میں محمد عارف گورایا کے گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری کر لی گئی،تیسرے واقعہ تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع پنوار شمالی میں خلیل الرحمن پرہاڑ کے زیر تعمیر مکان سے 2چوکاٹھیں جنکی مالیت 20ہزار بتائی گئی ہے چوری کر کے لے گئے ،چوتھے واقعہ تھانہ سناواں کے علاقہ موضع پتی کھر غر بی میں میسر غلام باجوہ کے رقبہ سے نامعلوم چور پیٹر انجن اور فریم جسکی مالیت ڈیڑھ لاکھ بتائی گئی ہے چوری کر کے لے گئے جبکہ پانچویں واقعہ تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چکنمبر 605 ٹی ڈی اے میں زاہد اقبال کے بھانہ مویشی سے نامعلوم چور 2لیلے اور 3بکریاں جنکی مالیت 2لاکھ 40ہزار بتائی گئی ہے چوری کر کے لے گئے ،پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں