43ہزار خاندان کو نگہبان رمضان پیکج دیں گے ، منور عباس

43ہزار خاندان کو نگہبان رمضان پیکج دیں گے ، منور عباس

کوٹ ادو(نامہ نگار ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر نگہبان رمضان پیکج کا آغاز کردیا گیا جس کی پیکنگ اور۔۔۔

 تقسیم ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری اور اسسٹنٹ کمشنر اصغر اقبال لغاری کی نگرانی میں کی جا رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر منور عباس بخاری نے کہا ہے کہ ر نگہبان رمضان پیکج کے تحت 43 ہزار سے زائد خاندانوں کو راشن فراہم کیا جائے گا، راشن میں بہترین کوالٹی کے گھی ،آٹا ،چینی ، بیسن اورچاول شامل ہیں ،فراہم کی گئی فہرستوں کے مطابق ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ،روزانہ کی بنیاد پر پانچ ہزار مستحق گھرانوں کو راشن تقسیم کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں