مظفرگڑھ ، تجاوزات کیخلاف آپریشن ، سامان قبضے میں لے لیا

مظفرگڑھ ، تجاوزات کیخلاف آپریشن ، سامان قبضے میں لے لیا

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر کے ایکشن، تجاوزات کا خاتمہ کر کے سامان قبضے میں لے لیا،بار بار دوبارہ ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں کو آئندہ سخت قانونی کارروائی کی وارننگ دی۔۔۔

 عام شہریوں اور صحافیوں کی شکایات پر کارروائی کی گئی،تجاوزات مافیا نے راہگیر خواتین اور سکول و کالج جانے والی بچیوں کا جینا دشوار کررکھا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر نے انسپکٹر انکروچمنٹ ساجد بخاری کی سربراہی میں میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ نے پریس کلب کے باہر تجاوزات کا خاتمہ کیا اور سامان اور ریڑھیاں قبضے میں لے لیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر نے بار بار ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تجاوزات قائم کرکے راہگیروں کو تنگ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں، اب پریس کلب کے باہر اور کمیٹی چوک کے داخلی راستے پر دوبارہ غیرقانونی تجاوزات قائم کی گئیں تو ذمہ دار افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، ضلعی انتظامیہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھاتی رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں