حالیہ الیکشن میں عوام نے غلامی کا طوق اتار پھینکا،عمران دھنوتر

حالیہ الیکشن میں عوام نے غلامی کا طوق اتار پھینکا،عمران دھنوتر

مونڈکا(نامہ نگار)قوم جاگ اٹھی ،حالیہ الیکشن میں عوام نے غلامی کا طوق اتار پھینکا ہے ،تحریک انصاف انتخابات کو غلامی کیخلاف ریفرنڈم سمجھتی ہے ۔۔۔

نوجوان رابطہ مہم عوام جاری رکھیں موجودہ بندو بست زیادہ دیر چلنے والا نہیں۔ان خیالات کا اظہار راہنما تحریک انصاف و ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 271میاں عمران دھنوتر نے موضع بیٹ میتلا،بیٹ قائم ،دانڑیں اور بنگلہ شجراء میں اپنے ووٹرز سپورٹرز اور پی ٹی آئی کارکوں سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر شب خون مار کر جو بندو بست کیا جارہا ہے زیادہ دیر چلنے والا نہیں ہے ، کارکنان کپتان کا ویژن گھر گھر پہنچائیں یہ علی بابا چالیس چوروں کا گروہ ملک کو مزید اندھیروں اور قوم کو غربت کے مزید گہرے گڑھے میں گرادیں گے ،پوری قوم اور دنیا نے الیکشن کے نام پر سلیکشن کو بری طرح سے مسترد کر دیا ہے ۔اس موقع پر میاں عتیق،شفیق خان،عامر خان ،میاں اسامہ عمر و دیگر موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں