استقبال رمضان اور استحکام خاندان کے عنوان سے تقریب

استقبال رمضان اور استحکام خاندان کے عنوان سے تقریب

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی جانب سے مقامی ہوٹل میں ’’استقبال رمضان اور استحکام خاندان‘‘ کے عنوان سے تقریب منعقد کی گئی۔۔۔

خواتین کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی،شرکاء نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں خاندان کے ادارے کی اہمیت اور اسے مضبوط رکھنے میں ماں اور بیوی کا کردار پر روشی ڈالی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صغریٰ حاکم اور نورین فاطمہ کا کہنا تھا کہ عورت کو آزادی مساوات اور ترقی کے نام پر جو دھوکہ مغرب نے دیا ہے ،اس کی آڑ میں اسے محبت اور حفاظت کے حصار سے نکال کر معاش کے گردابوں میں پھینک دیا گیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ جس معاشرے میں عورت محفوظ ہوتی ہے وہ معاشرہ مستحکم بنیادوں پر استوار ہوتا ہے ۔لیکن یہ معاملہ یک طرفہ نہیں مرد اور عورت کو نکاح کے بندھن میں باندھ کر ایک ایسے خاندان کو وجود میں لایا جاتا ہے جو زمین میں خلیفۃ الارض بنانے کی فیکٹری ہے ۔ اس فیکٹری کا سربراہ مرد کو بنایا گیا ہے ۔ دراصل یہ سربراہی کوئی عہدہ نہیں بلکہ ایک بھاری ذمہ داری کا نام ہے ،مقررین کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین مارچ کے پہلے عشرے کو خواتین کے عالمی دن سے منسوب کرتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں