لودھراں میں عوام کی تفریح کیلئے تین روزہ جشن بہاراں

لودھراں میں عوام کی تفریح کیلئے تین روزہ جشن بہاراں

لودھراں (سٹی رپورٹر ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لودھراں کے عوام کو تفریحی مواقع کی فراہمی کے لیے تین روز ہ جشن بہاراں کا انعقاد۔۔۔

 مرکزی تقریب میونسپل چلڈرن پارک میں ہوئی، مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر تھے ۔ چلڈرن پارک میں جشنِ بہاراں کی تقریب کے موقع پر بچوں کی تفریح کے لیے ٹرین ، سلائیڈز ، جھولے پنگوڑے ، جمپنگ پیڈز ، آلہ دین جمپنگ پیڈز نصب کیے گئے ،سرکاری محکموں کے افسروں، معززین علاقہ سمیت مرد و خواتین اور بچوں نے جشنِ بہاراں کے اعتبار اور علاقائی رسم و رواج کی مناسبت سے روایتی لباس زیبِ تن کیے ، موسم بہار کی آمد کے پیشِ نظر پھولوں کی نمائش کی گئی جبکہ ڈھول کی تھاپ پر علاقائی و ثقافتی رقص، طلبا و طالبات کی جانب سے خوبصورت ٹیبلوز پیش ، کھانے پینے کے سٹالز لگائے گئے ۔ تقریب کے آخر میں بچوں کی دلچسپی کے پیشِ نظر کیمل ڈانس شو بھی پیش کیا گیا،آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیدہ آمنہ مودودی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد علی ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نیک محمد شیخ ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد شفیق ،چیف میونسپل آفیسر لودھراں انعم معصوم ودیگر سرکاری افسروں نے شرکت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں