گرانفروشی پر متعدد دکانداروں کیخلاف الگ الگ مقدمات

گرانفروشی پر متعدد دکانداروں کیخلاف الگ الگ مقدمات

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کاروائیاں جاری زائد نرخ پر اشیاء خردو نوش فروخت کرنے۔۔

 والے دکانداروں کے خلاف الگ الگ کا مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹ لائیو سٹاک اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عبدالحمید نے وسیم عباس اسسٹنٹ اور ڈرائیور شاہد حسین کے ہمراہ بازار کا وزٹ کیا اور فرضی گاہک بنا کر خادم کریانہ سٹور کیپ کو روڈ پر بھیجا جس سے ادھا کلو بیسن 280 روپے میں خرید کیا جبکہ مارکیٹ ریٹ 233 روپے تھا اور لسٹ بھی آویزاں نہ کر رکھی تھی ۔اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو نے کالی پل مین بازار جی ٹی روڈ پر چھاپہ مارا تو دکاندار احمد شاہ کنو 80 روپے کے بجائے 120 روپے سوئم فی کلو فروخت کر رہا تھا۔نائب تحصیلدار پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے چوک سرور شہید کے موضع بہار روڈ پر چھاپہ مارا تو دکاندار ممتاز ، اعجاز، حسین، محمد توقیر، مجید جو چاول ،چکن ،بڑا گوشت مارکیٹ سے مہنگے داموں فروخت کر رہے تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں