ناجائز کٹوتی میلسی میں 19 ریٹیلرز کی مشینیں بند

 ناجائز کٹوتی میلسی میں  19 ریٹیلرز کی مشینیں بند

میلسی (نامہ نگار ) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میلسی کے انچارج ملک قسور نے کہا ہے کہ ناجائز کٹوتی کرنے پر ۔۔

تحصیل میلسی میں 19 ریٹیلرز کی مشینیں بند کردی گئی ہیں۔کسی خاتون کو کٹوتی یا کوئی اور شکایت ہو تو دفتر سے رجوع کریں۔نااہل ہونے والی خواتین بار بار سروے نہ کرائیں۔جبکہ سروے کے لیے آنے والی خواتین اپنا شناختی کارڈ بجلی کا بل بچوں کا ب فارم ساتھ لے کر آئیں اور میسج کے لیے موبائل نمبر بھی خاتون کے اپنے نام ہونا چاہیے ۔قسط آچکی ہے خواتین اپنی رقم پوری وصول کریں۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں