ڈی جی نادراملتان عوامی مسائل حل کریں،نوابزادہ افتخار احمد

ڈی جی نادراملتان عوامی مسائل حل کریں،نوابزادہ افتخار احمد

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)عوامی شکایات پر رکن قومی اسمبلی کا نوٹس، ڈی جی نادرا ملتان کو ہدایات جاری ، حلقہ کے عوام کے ۔۔

مسائل فوری حل کئے جائیں نوابزادہ افتخار احمد خان ۔ تفصیل کے مطابق خان گڑھ نادرا آفس میں گزشتہ ایک ماہ سے پرنٹرز خراب ہونے سے ایف آر سی فارم، ب فارم سمیت دیگر ضروری کاغذات کے پرنٹ خراب آنے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں بار بار دوبارہ بھاری فیسیں ادا کرنا پڑ رہی ہیں جبکہ نادرا آفس خان گڑھ کا کہنا ہے کہ نئے پرنٹرز کی فراہمی کے لیے ڈیمانڈ حکام کو بھیج رکھی ہیں جس پر شہریوں نے گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان کو فون کر کے شکایات کیں اور کہا کہ ان کا یہ مسئلہ فوری حل کرایا جائے ۔ اپنے حلقہ کی عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان نے ڈی جی نادرا ملتان میجر ریٹائرڈ تنویر شاہ کو کال کر کے خان گڑھ نادرا آفس کے خراب پرنٹرز اور عوامی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے فوری نوٹس لیکر پرنٹرز درستگی کی ہدایت کیں جس پر ڈی جی نادرا ملتان نے فوری ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے حلقہ کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں