انڈس ہسپتال مظفرگڑھ میں مریضوں سے ناروا سلوک،بدتمیزی

انڈس ہسپتال مظفرگڑھ میں مریضوں سے ناروا سلوک،بدتمیزی

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )انڈس ہسپتال مظفرگڑھ میں ڈاکٹرز اور گارڈز کا مریضوں اور ان کے لواحقین سے مبینہ ناروا سلوک ۔۔

، بدتمیزی اور دھکے ، جبکہ متعدد مریضوں اور ان کے لواحقین نے بتایا کہ ایمرجنسی وارڈ میں تعینات ڈاکٹر احمد نواز کا بھی رویہ انتہائی نامناسب اور غیر پیشہ ورانہ ھے ۔ خواتین سے ان کا رویہ انتہائی گھٹیا نوعیت کا ہے ۔ مریضوں کے مطابق ایمرجنسی گیٹ پر تعینات گارڈ آصف نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بدتمیزی کی ۔ اس دوران شور شرابہ پر ایم ایس ڈاکٹر محمد عرفان گودارہ موقع پر پہنچ گئے ۔ جنہوں نے اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے گارڈ آصف کی سخت سرزنش کی اور کہا کہ مریضوں اور ان کے لواحقین سے بداخلاقی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی ، آئندہ شکایت پر تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں