ورچو نیٹ کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

 ورچو نیٹ کے زیر اہتمام  ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

ملتان(خصوصی رپورٹر)وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر سرپرستی ورچو نیٹ کے۔۔

 زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصدآن لائن رزق حلال کی ترغیب دینا اور روزگار کے ذرائع پیدا کرنا ہے ،بطور سربراہ ادارہ میرا یہ مقصد ہے کہ میرا ہر طالب علم دوران تعلیم ہی چھوٹے پیمانے پر آن لائن رزق حلال کما کر اپنے خاندان اور معاشرے کے لئے مفید ثابت ہو۔اس حوالے سے یونیورسٹی میں انوویشن سنٹر قائم کر دیا گیا ہے جس کا مقصد طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور انہیں آن لائن کاروبار کیلئے سہولیات فراہم کرنا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں