آرتھوپیڈک سرجن نے معذور لڑکی کو چلنے کے قابل بنا دیا

آرتھوپیڈک سرجن نے معذور لڑکی کو چلنے کے قابل بنا دیا

شجاع آباد(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)شجاع آباد کے آ رتھو پیڈک سرجن کا کا رنامہ، ڈاکٹر فاروق میو نے معذوری کا سرٹیفکیٹ بنوانے کیلئے ۔۔

آئی پیدا ئشی معذور دس سالہ لڑکی کے ٹخنوں کا کامیاب آپریشن کر کے اسے چلنے پھرنے کے قابل بنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق شجاع آباد سے تعلق رکھنے والے آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر فاروق میو نے ٹخنے کی کامیاب سرجری کرتے ہوئے جلالپور سے تعلق رکھنے والی ایک دس سالہ لڑکی کو چلنے کے قابل بنا دیا ،ڈاکٹر فاروق میو نے لڑکی کا معائنہ کیا اور ان کے والدین کو بتایا کہ ایک پیچیدہ آپریشن کے بعد آپ کی بیٹی چلنے کے قابل ہو سکتی ہے ،والدین کی رضا مندی پر لڑکی کا آپریشن کیا گیا جس کے بعد لڑکی مکمل نارمل ہو گئی اور چلنے لگی والدین نے ڈاکٹر فاروق میو کو دعائیں دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں