مکینوں کی شکایت پر بجلی کا ٹرانسفارمر فوری تبدیل

مکینوں کی شکایت پر بجلی کا  ٹرانسفارمر فوری تبدیل

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر )مکینوں کی شکایت پر نوابزادہ عمران احمد خان نے بجلی کا ٹرانسفارمر فوری تبدیل کرا دیا۔

تفصیل کے مطابق پیپلزپارٹی کے راہنما نوابزادہ عمران احمد خان نے سٹی ٹو فیڈر خان گڑھ کے علاقہ ہری والا میں جلنے والے بجلی کا 50kv ٹرانسفارمر کو اہل مکینوں شاعر فیاض ناصر بھٹی، ملک شوکت کھوکھر، نواز بھٹہ، مختیار احمد بھٹہ کی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے فوری طور نیا ٹرانسفارمر نصب کرادیا جس سے تین روز سے بند بجلی کی سپلائی بحال ہو گئی اور انہوں نے نوابزادہ عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں