کہروڑپکا ،تنخواہ نہ ملنے پر بلدیہ ملازمین بھیک مانگنے نکل پڑے

کہروڑپکا ،تنخواہ نہ ملنے پر بلدیہ ملازمین بھیک مانگنے نکل پڑے

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا )تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر بلدیہ ملازمین بھیک مانگنے نکل پڑے ،صفائی کی صورتحال بھی انتہائی دگرگوں مارکیٹ میں۔۔

 دکانداروں سے امداد کی اپیل ۔متاثرہ ملامین کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے ڈرامہ کیا اور بے حسی کا ثبوت دیا گھروں میں فاقے ہیں شہری امداد کر رہے ہیں ۔ تفصیل کے مطابق بلدیہ کے ملازمین گزشتہ روز کپڑا پکڑ کر دکان دکان بھیک مانگتے دکھائی دئیے ، میڈیا کے سوال پر بتایا کہ تین ماہ سے بلدیہ تنخواہ نہیں دے رہی ،گھروں میں خواتین اور بچے بھوک سے بلک رہے ہیں ،کھانے کیلئے راشن نہیں ، جوتے بھی ٹوٹ چکے ہیں ،احتجاج اور ہڑتال کی بنا پر ڈپٹی کمشنر لودھراں عبدالرؤف مہر نے یقین دہانی کرائی کہ 23 مارچ سے پہلے تنخواہ مل جائے گی لیکن کوئی عمل درآمد نہ ہو سکا ،کام نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر نے ڈنڈا اٹھانے کی دھمکی تو دی تھی لیکن تنخواہ کا مسئلہ حل نہ کیا ،ہم بچوں کو بلکتا نہیں دیکھ سکتے ،اس لیے بھیک مانگنے پر مجبور ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غلام حسین نے بتایا کہ گزشتہ ماہ کی تنخواہ لیپس ہو گئی تھی ،اب دوبارہ سے چیک آگیا ہے اسے آج جمع کرا دیا جائے گا اور آئندہ دو روز میں تنخواہ دے دی جائے گی ،صفائی کی صورتحال بھی ان کے کام نہ کرنے کی وجہ سے خراب ہے اس کو بھی درست کر لیا جائے گا۔

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں