قیام امن ہم سب کی ذمہ داری ،بشپ یوسف سوہن

قیام امن ہم سب کی ذمہ داری ،بشپ یوسف سوہن

ملتان(خبرنگارخصوصی)کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے چیئرمین بشپ یوسف سوہن نے کہا ہے کہ امن و امان کا قیام اور بھائی چارے کا فروغ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

پر امن ماحول کیلئے تمام مذاہب و مسالک کے لوگوں کو یکجاں ہوکر یکساں بنیادوں پر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو مستقبل میں پر سکون معاشرہ میسر آ سکے ، آج کا نوجوان شدت پسندی سے تنگ آ چکا ہے اپ وہ دیگر مذاہب و مسالک کے بارے میں جاننا چاہتا ہے لیکن ان کو مواقع نہیں مل رہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزکیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے وفد کے ہمراہ مرکزی مسجد و امام بارگاہ شان حسین میں اپنے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نیشنل ایگزیکٹیو سیکرٹری کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکیسائی مکالمہ سیموئیل کلیمنٹ، متولی مسجد و امام بارگاہ سید عارف اختر کاظمی، سید محمد علی رضوی، بشارت عباس قریشی، علامہ سید علی حسنین نقوی، سید داور کاظمی، سید علی اصغر رضوی، پروفیسر علی حسین جعفری، سید آصف گردیزی، امروز گل، عامر یعقوب، پرنس ایلون، عدیل، شارون سمیت دیگر بھی شریک تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے ۔اور وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے قریب آئیں اور ایک دوسرے سے سیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاپائے اعظم کی خصوصی ہدایت کی ہے کہ تمام بشپ صاحبان اپنے اپنے علاقوں میں جاکر مختلف مذاہب کے ساتھ محبت کے ساتھ پیش آئیں ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں