مظفر گڑھ، ضلع کونسل میں بوگس ادائیگیاں جاری

مظفر گڑھ، ضلع کونسل میں بوگس ادائیگیاں جاری

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر) ضلع کونسل مظفرگڑھ بوگس ادائیگیوں کا سلسلہ نہ رک سکا، ڈی سی مظفرگڑھ کیطرف سے بوگس ادائیگیوں کی تحقیقات کے حکم پر بھی عملدرآمد نہ ہوا۔۔۔

 بدنام زمانہ ٹھیکیدار نے اپنی کرپشن کے سامنے ضلعی انتظامیہ کو بھی بے بس کردیا، ضلع کونسل کے چیف آفیسر، آڈٹ آفیسر اور ایکسین نے نئی پنجاب حکومت کیطرف سے تبادلوں سے قبل ٹھیکیدار کیساتھ ملکر فرضی ادائیگیوں کے ذریعے بے ضابطگیوں کی انتہاء کردی، انجینئرنگ برانچ کی عمارت تعمیر کرنے کے منصوبے کو نظرانداز کرکے ٹھیکیدار نے یادگار کلب میں بلاوجہ کام شروع کردیا، چیف آفیسر نے بھی ضلع کونسل کیساتھ سرکاری رہائشگاہوں کو چھوڑ کر یادگار کلب میں کوٹیشنز ورک کے ذریعے عشرت کدہ تیار کرلیا۔ 50 کروڑ روپے سے زائد کی کوٹیشنز ورک کے نام پر بوگس ادائیگیاں کیں جس پر انٹی کرپشن میں مقدمہ بھی درج ہوا لیکن اس کے باوجود کوٹیشنز ورک کی بوگس ادائیگیوں کا سلسلہ نہ رکا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں